وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا۔راولپنڈی میں وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر رہے ہیں، راولپنڈی ٹائیگرز کو عالمی سطح کی ٹیم بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں کرکٹ کو فروغ دینے میں لاہور قلندر کا اہم کردار ہے، کرکٹ کے ساتھ پاکستانی عوام کا رومانس ہے، میں لاہور قلندرز کا شروع سے فین ہوں، لاہور قلندرز کے سی ای او ہماری رہنمائی کریں گے۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز میں صرف راولپنڈی کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کو شامل کریں گے، راولپنڈی ٹائیگرز کو پی ایس ایل میں لے کر جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم شرکت کرےگی، آئی سی سی نے باضابطہ اعلان کردیا
ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کو ہم نے کالجوں اور اسکولوں کے اندر اسپورٹس کی سہولت دی ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر بڑا پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، ہم 14 اور 15 فروری کو ٹرائل شروع کر رہے ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز ہی راولپنڈی ٹائیگرز کی رہنمائی کریں گے، ہم لڑکیوں کی ٹیم بھی بنانے جا رہے ہیں، فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی معیار کا اسکواش کورٹ بنایا ہے۔وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے جس طرح پاکستانی ٹیلنٹ کو نکھارا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا، میرے حلقے میں جتنے کرکٹ گراؤنڈ ہیں اور کہیں نہیں۔
امریکی حملے کا خدشہ، ایران کے سپریم لیڈر تہران میں ایک خصوصی زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریلوے حنیف عباسی نے لاہور قلندرز اعلان کر رہے ہیں
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔