شاہد کپور کی بیوی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر وکوریوگرافر فرح خان نے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور کو فلم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہیروئن بن سکتی ہو۔
بالی ووڈ کی مشہور فلمیں ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرنے والی معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے یوٹیوب سفر کے آغاز کے بعد شاندار مداحوں کی تعداد حاصل کر لی ہے۔
فلم ساز کے وی لاگز بہت مقبول ہورہے ہیں، ان کی حالیہ ویڈیو میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور، اور ڈیزائنر نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور سہنی نے شرکت کی۔
اسی موقع پر فرح خان نے میرا کے سادہ مگر دلکش انداز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک ’ہیروئن‘ بن سکتی ہیں، میری فلم میں ایک کردار کرو گی؟
اس تعریف پر میرا کپور واضح طور پر شرما گئیں اور انہوں نے نہایت شائستگی سے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
اس دوران فرح خان نے اپنے اگلے ہدایتکاری منصوبے کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام تک اپنی اگلی فلم کی ہدایتکاری شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچے کالج چلے جائیں تو پھر میں فلم پر کام کروں گی، سوشل میڈیا پر بھی بہت کہا جارہا ہے کہ ’فرح خان واپس آؤ‘، جب کہ مجھے بھی لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے۔
اس دوران فرح خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اگر میں فلم بناؤں گی تو شاہ رخ کے ساتھ ہی بناؤں گی، ورنہ میں انتظار کروں گی اور یوٹیوب ہی کرتی رہوں گی۔
واضح رہے کہ میرا کپور نے جولائی 2015 میں شاہد کپور سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں، جب کہ میرا کپور ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شاہد کپور میرا کپور کپور کی
پڑھیں:
طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔