وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں اس امید کے ساتھ شامل ہوئے کہ غزہ میں امن قائم ہو گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت ملی، کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اور غزہ کی تعمیرِ نو ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، جنگ رکنے سے جنوبی ایشیاء کے لاکھوں کی زندگیاں بچ گئیں، ٹرمپ نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ڈیووس کا دورہ بہت اچھا رہا، وہاں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیووس سے گزشتہ شام لندن پہنچے تھے، وہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن گئے جہاں ان کی بزنس کمیونٹی اور ڈیجیٹل کرنسی کے ماہرین سے میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں کرپٹو کونسل پاکستان کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی شریک ہوئے جبکہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر اشرف چوہان نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: غزہ بورڈ ا ف پیس میں اعظم شہباز شریف

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن