یو اے ای کا اسلام آباد ائیرپورٹ کوٹھیکے پرلینے سےانکار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اسلام آباد بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی کے شکار پاکستان کےلیے بڑا دھچکا، متحدہ عرب امارات نے اسلام آباد ائیرپورٹ میں سرمایہ کاری کے معاملے سے ہاتھ کھینچ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی سرمایہ کے حصول کی کوششوں کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا ہے جب اسلام آباد ائیرپورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ حالیہ روابط کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان کو واضح کر دیا کہ امارات اسلام ائیرپورٹ کو ٹھیکے پر حاصل کرنے میں اب مزید دلچسپی نہیں رکھتا۔
اس پیش رفت کے بعد حکومت پاکستان نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی بھی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، یو اے ای کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔
اماراتی حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کےلیے پاکستان سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای ایک ارب ڈالر کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا، اس کے بعد ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔
باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام سے بات چیت ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسلام آباد ائیرپورٹ متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری ارب ڈالر
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ