بدنام زمانہ سابق اولمپیئن گرفتار منشیات اسمگلنگ کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا (مانیٹر نگ ڈ یسک )کینیڈا کے سابق اولمپک اسنو بورڈر ریان جیمز ویڈنگ کو کئی برسوں تک مفرور رہنے کے بعد میکسیکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔امریکی حکام نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 44 سالہ ویڈنگ پر میکسیکو کے بدنام زمانہ سینالوا کارٹیل سے منسلک ایک بڑے اور پرتشدد بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کی قیادت کا الزام ہے۔ایف بی آئی کے مطابق ویڈنگ کولمبیا سے میکسیکو اور پھر جنوبی کیلیفورنیا کے راستے سیکڑوں کلوگرام کوکین منتقل کرواتا تھا، جو بعد ازاں امریکا اور کینیڈا میں تقسیم کی جاتی تھی۔حکام کا ماننا ہے کہ وہ گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے میکسیکو میں مقیم تھا اور وہیں سے اس مجرمانہ نیٹ ورک کو کنٹرول کر رہا تھا۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویڈنگ جدید دور کے خطرناک ترین منشیات اسمگلرز میں سے ایک ہے، جس کی تنظیم پر سنگین تشدد، حتیٰ کہ گواہوں کے ٹارگٹ کلنگ جیسے الزامات ہیں۔ایک وفاقی گواہ، جو ویڈنگ کے خلاف عدالت میں بیان دینے والا تھا، مبینہ طور پر اس کے مقرر کردہ انعام کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ویڈنگ کو مارچ میں ایف بی آئی کی دس انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور اس کی گرفتاری پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔اب میکسیکن حکام کے تعاون سے اسے گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔استغاثہ کے مطابق وہ اس سے قبل 2009ء میں کوکین کی اسمگلنگ کی سازش کے جرم میں گرفتار ہو کر تقریباً چار سال قید کاٹ چکا ہے۔تفتیش کاروں کے اندازے کے مطابق اس نیٹ ورک نے صرف جنوبی کیلیفورنیا کے ذریعے 60 میٹرک ٹن کوکین اسمگل کی۔اب تک 36 افراد گرفتار اور 19 پر امریکی محکمہ خزانہ پابندیاں عائد کر چکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔