چینی صدر کا برازیل کے ہم منصب سے رابطہ‘تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈا سلوا کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ چینی صدر نے گفتگو کے دوران کہا کہ 2024ء میں انہوں نے صدر لولا ڈا سلوا کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ فائدہ مند معاشرے کے قیام کی طرف آگے بڑھایا جائے تاکہ ایک زیادہ منصفانہ دنیاقائم ہو اور زیادہ پائیدار ترقی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین کے پندرہویں 5سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے، چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا اور چین براِزیل تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :