Jasarat News:
2026-07-24@03:52:04 GMT

عبداللہ کالج میں تین روزہ ہفتہ طالبات کی رنگا رنگ تقریبات

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گورنمنٹ عبد اللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتن میں ہفتہ طالبات انتہائی جوش وجذبے سے منایا گیا.تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کا آغاز بین الکلیائی مقابلوں ” سے ہوا. یہ پروگرام ” مقابلہ حسن قرات و حسن لغت ” تھاجوکالج کی پرسنل ” پروفیسر حضرت شمس ملکانی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی نگران پروفیسرحسنہ بانو جبکہ کمیٹی کی ممبران میں مہناز، آصفہ ، طوبی اور سحر خان شامل تھیں۔ تقریب کےمہمانان خصوصی چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹائون عاطف علی خان، سابقہ پر نسپل پرومیہ رضیہ، سید کا شف شاہ اور ماہر تعلیم و معروف شاعرہ وادیبہ رضیہ سبحان قریشی شامل تھیں جبکہ منصفین کے فرائض قاری اسد الحق، حافظ محمد کامران شیخ سہروردی، محترمہ سحر اعظم اور اور سیدہ نورین فائزہ نے انجام دیئے.

تقریب “”میں طلبہ اور طالبات کثیرتعداد میں شریک ہوئے. مقابلہ حسن قرات میں کراچی کے 16 کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا. مقابلے میں پہلی پوزیشن کالج نارتھ کراچی کی عاتکہ زینب، دوسری پوزیشن ایریا، تیسری پوزیشن جناح کالج کے شاہ زیب خان جبکہ خصوصی انعام ایف بی ایریا کالج کی حافظہ شہنیل ارشد اور حافظہ مائرہ نے حاصل کیں۔مقابلہ حسن لغت میں پہلی پوزیشن شہزین سرسید، دوسری پوزیشن ابو سحرش اور تیسری پوزیشن جویریہ وحید جبکہ خصوصی انعام عفان عمران نے حاصل کیا. تقریب کےآخر میں کالج کی پرنسپل محترمہ حضرت شمس ملکانی نے کالج کی طالبات کی بھر پورحوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس تقریب کی انجاج پروفسیر حسنہ بانو اور بی کے عبران کی تعریف کی. محترمہ حضرت شمس ملکانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں سے طلبہ کی صلاحتتیں اجاگر ہوتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ہفتہ طالبات کے دوسرے روز بین الکلیاتی اردو مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حضرت شمس ملکانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ بین الکلیاتی اردو مباحثے اور تقریری مقابلے طلبہ اور طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، ایسے مقابلے طلبہ کی تعلیمی اور ذہنی نشونما میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محترمہ حضرت شمس ملکانی کا کہنا تھا کہ مباحثے تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور مطالعہ طلبہ اور طالبات میں برداشت ، نظم وضبط اور دوسروں کی رائے کا احترام پیداکرتے ہیں۔ عبداللہ کالج برائے خواتین میں منعقدہ بین الکلی از مباحثے میں شریک تمام طلبہ و طالبات نے جوش اور جذبہ دیدنی تھا. ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن صیب راوش، دوسری پوزیشن علی حسن، تیری پوریشن حیا فاطمہ جبکہ خصوصی انعام کے حقدارعبد الباری قرار پائے. تقریب کے مہمان خصوصی انیق احمد نے شریک طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ایسے مباحثوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر محترمہ حضرت شمس ملکانی نے مہمانوں اور مصفین کو احرکیں اور دیگر تحائف پیش کئے۔

عبداللہ کالج میں ہفتہئ طالبات کے تیسرے دن مقابلہ گیت وغزل سرائی پرنسپل پروفیسر نصرت شمس ملکانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔پروگرام کی نگراں ڈاکٹر نزہت عباسی تھیں۔مہمانان خصوصی میں معروف فنکار ایاز خان ,اے آروائی نیوز چینل کے کامل عارف اوراینکر پرسن روبینہ علوی شامل تھے۔منصفین کے فرائض مشہور گلوکار بہنوں شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر نے انجام دیئے۔مقابلے میں کراچی کے نامور کالجز کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔اول پوزیشن نشتر گورنمنٹ کالج کی طالبہ آرمینہ اعجاز،دوم پوزیشن اپوا کالج کی سحرش،سوم پوزیشن ڈی ایچ اے گرلز کالج کی عبیر زہرا جبکہ خصوصی انعام پریمیر کالج (شام )کے محمد احتشام اور ریاض گرلز کالج کی مریم ایوب نے حاصل کئے۔عبداللہ کالج کی طالبات نے بھی گائیکی کا مظاہرہ کیا جن میں زینب، سدرہ، حرا، علیشہ،حفصہ،لائبہ، عریشیہ ،نمرا، علینہ،دعا،سجیلہ شامل تھیں۔نظامت ثمرین خان نے کی۔پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھول،اجرک اور شیلڈز دیں۔گیت غزل کمیٹی میں ڈاکٹر نزہت عباسی،رخشندہ خورشید، کنیز فاطمہ اور رانی کرن شامل تھے۔تین روزہ تقریبات کے اختام پر پرنسپل کالج پروفیسر حضرت شمس ملکانی منتظمین، مہمانان گرامی، طلبہ وطالبات سے اظہار تشکر کیا۔

نسرین گل گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محترمہ حضرت شمس ملکانی جبکہ خصوصی انعام عبداللہ کالج کرتے ہوئے تقریب کے کالج کی

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری