پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت آپریشن، کھلے سمندر میں سری لنکن شہری کا کامیاب طبی انخلا ٔ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) انسانی ہمدردی کے آپریشن میں پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور معاون نے کھلے سمندر میں انڈونیشیائی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی گرے پام (MV GREY PALM) پر موجود ایک سری لنکن شہری کا کامیاب طبی انخلاء کیا جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ریسکیو آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRCC) کی جانب سے موصول ہونے والی ایک ہنگامی درخواست پر شروع کیا گیا، جس میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 800 ناٹیکل میل(تقریبا 1500 کلومیٹر ) کے فاصلے پر موجود تجارتی جہاز "گرے پام" کے عملے کے ایک رکن کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر فوری طبی امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ پاک بحریہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے جہاز روانہ کیے اور بیمار رکن کو بحفاظت نکال لیا۔ بعد ازاں، مریض کو فوری طور پر پاک بحریہ کے جہاز تبوک پر ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ سری لنکن حکام اور متاثرہ فرد کے اہل خانہ نے اس فوری ردعمل اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ کامیاب طبی انخلاء پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومیت سے بالاتر ہو کر سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ عزم کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :