نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ تحریک فسطائیت کے خلاف ایک منظم، پرامن اور آئینی جدوجہد ہے، جس میں کسی قسم کے تشدد یا انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرانے پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کردیا۔ نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ تحریک فسطائیت کے خلاف ایک منظم، پرامن اور آئینی جدوجہد ہے، جس میں کسی قسم کے تشدد یا انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیں پرامن سیاسی جدوجہد کی جو تربیت دی ہے، ہم اس پر مکمل طور پر کاربند ہیں، اسی لیے اس پوری تحریک کے دوران ایک گملا تک نہیں توڑا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم پرامن تھے، پرامن ہیں اور پرامن ہی رہیں گے کیونکہ آئین پاکستان ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم اس آئینی حق کو ہر صورت استعمال کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسٹریٹ موومنٹ کو 8 فروری تک عروج پر لے جایا جائے گا، جس کا مقصد ناحق قید اپنے قائد کی رہائی کے لیے عوامی آواز کو منظم اور طاقت ور بنانا ہے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی اسی مرحلے پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے دوران عوام میں جو جذبہ، ولولہ اور جوش و خروش انہوں نے دیکھا، وہ بے مثال ہے اور اس پر وہ تمام شرکا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ قومی سطح کے مقبول رہنما عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے جو نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے، یہاں تک کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جو غیر سیاسی ہیں، انہیں بھی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جو انتہائی افسوس ناک اور تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو فیملی ملاقات تک کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جو عناصر ملاقاتوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ فوری طور پر یہ رکاوٹیں ختم کریں کیونکہ اگر عوامی غصہ اسی طرح بڑھتا رہا تو اس کے نتائج اور ذمہ داری انہی عناصر پر عائد ہوگی۔ وزیراعلی نے واضح کیا کہ یہ جدوجہد کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ آئین، جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی کے لیے ہے اور خیبرپختونخوا کے عوام اس مقصد کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مگر اپنا راستہ آئین اور پرامن جدوجہد سے کبھی نہیں ہٹائیں گے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مردان میں پاکستان چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جوش، نظم و ضبط اور سیاسی شعور کا مظاہرہ عوام نے کیا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنے حقوق اور آئین کے تحفظ کے لیے پوری طرح بیدار ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ جمعرات کو اڈیالہ جیل جائیں گے اور اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات ہوں یا احتجاج، اس کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پاس ہے، اور اگر جیل سے احتجاج کی کال آئی تو پھر کسی کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اب بھی وقت ہے کہ یہ ظلم و جبر بند کیا جائے کیونکہ طاقت کے زور پر قوم کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسٹریٹ موومنٹ پختونخوا کے اڈیالہ جیل کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے کیا کہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن