اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: حکومت نے ای اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد طلاق، ڈومیسائل، یوٹیلیٹی کنکشنز اور پراپرٹی سے متعلق قانونی معاملات سائلین کے لیے مزید مہنگے ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی ہے۔ طلاق سے متعلق اسٹامپ پیپر کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025
اسی طرح بچوں کے نئے اسکولوں میں داخلوں اور ملازمت کے لیے درکار ڈومیسائل اسٹامپ پیپر کی فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔ بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن کے لیے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس اب 100 روپے کے بجائے 1000 روپے وصول کی جائے گی۔
پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جبکہ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی قسم کے معاہدے کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔
بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں اپنی محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: روپے کر دی گئی ہے روپے سے بڑھا کر اسٹامپ پیپر کے لیے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔