بہاولپور میں ایک زمیندار نے فصل میں گھسنے کے الزام پر بھینس پر کلہاڑی کے وار کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم جانور شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  لاہور کی 30 سالہ پرانی پرندہ مارکیٹ کیوں مسمار کی گئی؟

اس سے قبل پنجاب کے علاقے روات میں بھی اسی نوعیت کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک گدھی کو کھیت میں داخل ہونے پر بے رحمی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گدھی کے مالک نے جانور کو پانی پینے کے لیے آزاد چھوڑا تھا، جو غلطی سے ایک شخص کی زمین میں چلی گئی۔ اس پر ملزم ارشد محمود نے طیش میں آ کر گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے تھے۔

جانوروں پر ظلم کی ایک اور ہولناک مثال 2024 میں سندھ کے علاقے سانگھڑ میں سامنے آئی تھی، جہاں ایک بااثر وڈیرے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی۔ یہ واقعہ بھی زمین میں داخل ہونے کے تنازع پر پیش آیا، تاہم بااثر ملزم کے خلاف کارروائی تاخیر کا شکار رہی، جس پر سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور چڑیا گھر میں 5 برس کے دوران 70 قیمتی جانور اور پرندے ہلاک ہونے کا انکشاف

ان واقعات کے بعد شہریوں اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بے زبان جانوروں پر تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ ایسے غیر انسانی واقعات کا سدباب ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھینس جانور جانوروں کے حقوق.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھینس جانوروں کے حقوق

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک