میانمار کے وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار کے وزیر خارجہ تھان سو 4 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی جی ایسٹ ایشیا پیسفک ڈویژن دفتر خارجہ اور میانمار سفارتخانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
تھان سو کے دورے کا مقصد پاکستان اور میانمار کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :