Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:32:15 GMT

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔یاسر حسین نے 24 جنوری ہفتے کی شب انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اسٹوری میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔اداکار کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ساتھ فنکار سمیت مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اقرا اور یاسر کی جانب سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی خوشخبری سنانے والے ہیں۔دونوں کا اس سے پہلے ایک بیٹا ہے جس کی پیدائش 2021 میں جولائی کے مہینے میں ہوئی تھی۔خیال رہے جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی پیدائش

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن