Nawaiwaqt:
2026-06-02@23:37:41 GMT

کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا

بلوچستان میں خون جماتی سردی نے شہریوں کا نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔کوئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ سبی میں کم سےکم درجہ حرارت 5،گوادرمیں 6 اورتربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر کوئٹہ،قلات اور زیارت میں سڑکوں پرکھڑاپانی جم گیا،گھروں کی ٹینکیوں اورلائنوں میں بھی پانی جم گیا۔سخت سردی میں زیارت،قلات میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب48 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پڑھیں:

ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا