کراچی میں شدید سردی، پارہ آج بھی سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد آج بھی درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل