data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں مشرقی اناطولیہ کے علاقوں میں شدید برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی 32 تک گرگیا۔ حکام نے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ان علاقوں میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ہکاری کا قصبہ یوکسیکووا ملک کے سرد ترین رہائشی علاقوں میں سرفہرست رہا۔ یہاں صلاح الدین ایوبی ائرپورٹ کے نواح میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر منفی 32.

7 ڈگری تک گر گیا۔ قطب شمالی جیسے مناظر کے دوران سطح سمندر سے 1950 میٹر کی بلندی پر واقع اس قصبے کو بھاری برف نے ڈھانپ لیا۔ اس سے گاڑیاں مکمل طور پر منجمد ہو گئیں اور عمارتوں کی چھتوں سے برف کی بڑی بڑی لٹکیں بن گئیں۔ ان علاقوں کی درجنوں وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جو ملک بھر میں بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ مقامی باشندوں کو اپنی گاڑیوں کے تحفظ کے لیے قدیم اور سخت طریقے اپنانے پڑے ہیں۔ کچھ لوگوں نے انہیں خیموں، قالینوں اور نائیلون سے ڈھانپ دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان علاقون میں 30 سالوں میں ایسی سردی نہیں دیکھی گئی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل