ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق ، ابرار احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو ورلڈکپ کے لیے تیاری ہوگی۔
واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ابوظہبی: امریکی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے اختتام پذیر وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ایران پر ممکنہ حملہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج تعینات، تہران میں ہائی الرٹ چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو اشیا پر 100 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔