پاکستان اور اٹلی کے تعلقات میں نئی پیشرفت، اطالوی سفیر کا 10 ہزار ویزوں اور ملتان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر مریلینا آرميلن (Marilina Armellin) کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے سے قبل چیئرمین سینیٹ اور اطالوی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات، معاشی تعاون، سماجی روابط اور تاریخی ورثے کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


ملاقات میں اطالوی سفیر مریلینا آرميلن کے علاوہ مسٹر ڈومینیکو پولونی (Mr Domenico Polloni) اور فرسٹ سیکریٹری مسٹر آگسٹو پالمیری (Mr Augusto Palmieri) بھی موجود تھے۔


اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی تاریخی حیثیت کی بحالی کے لیے اٹلی کی جانب سے فراہم کی گئی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے تعاون سے ملتان کے مختلف تاریخی دروازوں کی بحالی ممکن ہوئی، جو شہر کی قدیم تہذیب اور ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان اور روم کے تاریخی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔


اطالوی سفیر مریلینا آرميلن نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اٹلی پاکستان سے افرادی قوت حاصل کرنے کا خواہاں ہے، جس کے لیے آئندہ مرحلے میں تقریباً 10 ہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان میں جلد ایک ویزا سینٹر قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ورکرز کو این او سی کے اجرا اور دیگر ضروری سفری و انتظامی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے جنوبی پنجاب کے شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔


بعد ازاں چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اطالوی وفد اور معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے، سید علی حیدر گیلانی ایم پی اے، صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بختاور تنویر، سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی، صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم، سید ابو الحسن گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید، خواجہ انیس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔


شرکاء نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ثقافتی ورثے کے تحفظ، معاشی شراکت داری اور افرادی قوت کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کروانے کی خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار چینی صدر کے قریبی اعلیٰ ترین فوجی جرنیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور اٹلی کے اطالوی سفیر

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم