سوات میں برفباری کیوجہ سے سڑکوں کی بندش برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سوات میں وادی کالام میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بندش برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں وادی کالام کے علاقے میں تین روز گزرنے کے باوجود اہم شاہراہیں مکمل طور پر بحال نہ ہو سکیں۔
ہزاروں سیاح اپنی گاڑیوں سمیت مختلف مقامات پر اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید برآں تین روز گزرنے کے باوجود روڈ بندش سے لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔