لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں معذوری کا بہانہ کر کے قید سے بچنے والا مجرم ایک باکسنگ مقابلے میں لڑتے ہوئے پھر سے پکڑا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کارڈف سے تعلق رکھنے والا غیر قانونی طریقے سے کتوں کی برِیڈنگ کروانے والے 31 سالہ اینٹن بوسٹن کرونز بیماری میں مبتلا ہونے کا بہانہ بنا کر جیل جانے سے بچا ہوا تھا، ملزم نے

2020ء میں ملزم نے 6 کتوں کے کان کاٹنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا، مجرم کو حال ہی میں ایک جج نے رحم کرتے ہوئے جیل سے باہر نکالا تھا، تاہم اس کے بعد بھی اس کا غیر قانونی کام جاری رہا اور اس کو اس دوران ایک باکسنگ مقابلے میں لڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

پراسیکیوٹنگ وکیل لی رینلڈز نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے جیسا خود کو معذور پیش کیا تھا باکسنگ وہ اس سے بالکل الگ دِکھائی دیے، دوسری جانب مجرم کے پڑوسیوں نے اس کے گھر سے بدبو آنے کی وجہ سے پولیس کو بلا کر شکایت کی تھی، جس پر پراسیکیوٹرز نے بوسٹن پر جانوروں کو خراب حالت میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔

عدالت نے اینٹن بوسٹن پر 3 سال کی قید اور 15 برس تک کتے پالنے پر پابندی کی سزا سنائی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا