ہم فلسطینیوں کیطرح امریکہ کیخلاف اپنے ملک کا دفاع کرتے رہینگے، کیوبا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
کولمبیا میں کیوبا کے سفیر نے حالیہ دہائیوں میں ہوانا کیخلاف شدید امریکی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہمارا ملک کبھی ہتھیار نہ ڈالے گا اور فلسطینیوں کیطرح اپنی خودمختاری کا پوری طاقت سے دفاع کرتا رہے گا اسلام ٹائمز۔کولمبیا میں کیوبا کے سفیر کارلوس پیڈرا نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ہمارا ملک گذشتہ 67 سالوں سے شدید ترین امریکی خطرات و دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ کیوبن سفیر نے اعلان کیا کہ واشنگٹن بحیرہ کیریبین میں "بین الاقوامی بحری قزاقی" میں ملوث ہے۔
کارلوس پیڈرا نے کیوبا کی صورتحال کو فلسطین سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی خودمختاری کا اسی طرح سے دفاع کرتا رہے گا کہ جس طرح فلسطینیوں نے اپنا دفاع کیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ واشنگٹن نے نہ صرف تیل کو کیوبا تک پہنچنے سے روک رکھا ہے بلکہ وہ کیوبا کی بحری ناکہ بندی کی کوشش میں بھی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر "تیل کا ایک قطرہ بھی" ہمارے ملک تک نہ پہنچے تب بھی، ہوانا امریکی دباؤ کے سامنے کبھی ہتھیار نہ ڈالے گا!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔