ہم نے مظاہروں میں سے ایک پیچیدہ موڑ عبور کر لیا ہے، ایرانی محکمہ پولیس
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سردار رادان نے تاکید کی کہ ہم اپنی جان کی قیمت پر بھی اس مقدس انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، دشمن کا مقصد تھا کہ قتل عام اور بدامنی کے ذریعے عوام اور نظام کے درمیان فاصلہ پیدا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اقدامات، قتل عام اور وسیع پیمانے پر اموال و عمارات کی تباہی، نجی اور عوامی ملکیت کو نقصانات، دشمنوں کی طرف سے ایران کو غیر محفوظ اور منقسم کرنے کے منصوبے کا حصہ تھے۔ پولیس کے سربراہ جنرل دادان کا کہنا ہے کہ ہم نے حالیہ فسادات میں ایک خطرناک صورتحال کو عبور کر لیا ہے اور یہ اہم کامیابی خداوند متعال کے کرم، ائمہ اطہار (ع) کی عنایت، رهبر معظم انقلاب کی حکیمانہ رہنمائی، شہداے والا مقام کی مدد، شریف ایران اسلامی کے بابصیرت عوام کی ہر میدان میں اور سیکورٹی اداروں کی کاوش سے حاصل ہوئی ہے۔ سردار رادان نے تاکید کی کہ ہم اپنی جان کی قیمت پر بھی اس مقدس انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، دشمن کا مقصد تھا کہ قتل عام اور بدامنی کے ذریعے عوام اور نظام کے درمیان فاصلہ پیدا کرے، لیکن عوام کی بصیرت اور هوشیاری اور انتظامی اور مسلح افواج کے فداکاروں کی وجہ سے وہ اپنے شوم مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی