سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ملک میں نئے اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ملک میں نئے اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
صوابی (آئی پی ایس )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ ملک میں نئے، فری اینڈ فیئر انتخابات کرائے جائیں۔
سابق اسپیکرقومی اسمبلی ومرکزی رہنماپی ٹی آئی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ایمان مزاری اورانکے شوہرکوجو سزا سنائی گئی ہے،وہ قابلِ مذمت ہے اور اس سے عدالتوں پرعوام کا اعتماد مجروح ہوگا،اس وقت ملک میں جمہوریت موجودنہیں،اورعوام کوحق حاصل ہوناچاہیے کہ وہ اپنی قیادت خود منتخب کریں۔خارجہ پالیسی پربات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے قبل نہ پارلیمنٹ میں کوئی بحث کی گئی،اور نہ ہی کابینہ سے منظوری لی گئی،وزیرخارجہ کوچاہیے تھا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے اور اس معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے تھی۔پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے،کسی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے اپنے مفاد اورتمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کو ترجیح دینی چاہیے ۔
تیراہ سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ وفاقی حکومت کی حالیہ پریس ریلیز کئی سوالات کو جنم دیتی ہے،اگرکوئی کارروائی یا فیصلہ سازی ہوتو وفاقی اورصوبائی حکومت کو باہمی مشاورت سے فیصلے کرنے چاہئیں۔اسد قیصر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آپریشنز کی مخالفت کی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہتی ہے،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ، امن، تعلیم اور روزگارہی عوام کی اصل ضرورت ہے،جبکہ اختلاف صرف طریقہ کار پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کرتی تو کم از کم دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے،کیونکہ عوام کو نظرانداز کرنے کی صورت میں اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطالبان حکومت میں افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، سابق وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف طالبان حکومت میں افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، سابق وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف سینیٹر جیسیکا راموس نے نیویارک میں کمیونٹی سروس کے لیے او پی جی ایف کے چیئرمین کو سراہا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر فوجداری و دیوانی کارروائی ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات میں نئی پیشرفت، اطالوی سفیر کا 10 ہزار ویزوں اور ملتان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملک میں
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔