پی ٹی آئی آپریشنز مخالف، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ ملک میں نئے، فری اینڈ فیئر انتخابات کرائے جائیں۔
سابق اسپیکرقومی اسمبلی ومرکزی رہنماپی ٹی آئی اسد قیصر نےمیڈیا سے گفتگو میں کہاایمان مزاری اورانکےشوہرکوجو سزا سنائی گئی ہے،وہ قابلِ مذمت ہے اور اس سے عدالتوں پرعوام کا اعتماد مجروح ہوگا،اس وقت ملک میں جمہوریت موجودنہیں،اورعوام کوحق حاصل ہوناچاہیےکہ وہ اپنی قیادت خود منتخب کریں۔
خارجہ پالیسی پربات کرتے ہوئے اسد قیصر نےکہا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے قبل نہ پارلیمنٹ میں کوئی بحث کی گئی،اور نہ ہی کابینہ سے منظوری لی گئی،وزیرخارجہ کوچاہیے تھا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے اور اس معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے تھی۔پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے،کسی بلاک کا حصہ بننے کے بجائےاپنے مفاد اورتمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کو ترجیح دینی چاہیے۔
تیراہ سےمتعلق بات کرتے ہوئےاسد قیصر نےکہاکہ وفاقی حکومت کی حالیہ پریس ریلیز کئی سوالات کو جنم دیتی ہے،اگرکوئی کارروائی یا فیصلہ سازی ہوتو وفاقی اورصوبائی حکومت کو باہمی مشاورت سے فیصلے کرنے چاہئیں۔
اسد قیصر نےواضح کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آپریشنز کی مخالفت کی ہےاور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہتی ہے،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ، امن، تعلیم اور روزگارہی عوام کی اصل ضرورت ہے،جبکہ اختلاف صرف طریقۂ کار پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کرتی تو کم از کم دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے،کیونکہ عوام کو نظرانداز کرنے کی صورت میں اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ا ئی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان