Islam Times:
2026-07-24@01:32:09 GMT

ٹرمپ کا امریکہ اور امریکی شہری

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

ٹرمپ کا امریکہ اور امریکی شہری

اسلام ٹائمز: میں ایمانداری سے سوچتا ہوں کہ ہمارا ملک ختم ہوچکا ہے اور صیہونیوں نے ہمیں مار ڈالا ہے۔ آئی سی ای ایک اسرائیلی اور مجرمانہ کارپوریشن ہے۔ اگر آپ دیکھیں کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں کیسا برتاؤ کرتی ہے اور امریکہ میں ICE کیسا برتاؤ کرتا ہے، تو آپ سمجھ جائیں گے کہ ICE کا کیا مطلب ہے اور وہ گروہ کس کی نمائندگی کرتا ہے اور اسکا تعلق کس سے ہے۔ ٹرمپ شرم کرو۔ ICE پر شرم کرو۔ امریکہ پر شرم آنی چاہیئے، اگر وہ اسرائیلی فوج کے ان تربیت یافتہ قاتلوں کو فوری گرفتار نہیں کرتے تو یہ شرمناک ہے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ اسرائیلی فوج کی یہاں اتنی گہری جڑیں ہیں!???? مینی پولس میں اسرائیلی فوج کب سے کام کر رہی ہے۔؟ تحریر: پرشنگ خاکپور

امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ افسران کے ہاتھوں ایک امریکی شہری کے قتل کی جاری کردہ فوٹیج ایجنسی کے "اپنے دفاع" کے سرکاری بیانیے کو مشکوک اور ہتھیاروں کے استعمال، وفاقی افواج کی تربیت اور امریکی سکیورٹی اداروں کے احتساب کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔ وہ سوالات جو اب ایک مقامی واقعہ سے بڑھ کر ایک قومی بحران کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی اداروں کی تربیت میں اسرائیلی فوج کی شمولیت اور نگرانی کی خبریں بھی گشت کر رہی ہیں۔ واقعے کی جاری کی گئی فوٹیج میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کل (ہفتہ) کو کئی امریکی افسران ایک شخص کے ساتھ لڑائی میں ملوث ہیں اور وہ اسے زمین پر پٹخ رہے ہیں۔ چند لمحوں کے بعد کئی گولیوں کی آواز سنائی دیتی ہے اور پھر وہی آدمی بے حرکت زمین پر گر پڑتا ہے۔ یہ واقعہ ایک 37 سالہ امریکی خاتون کے ICE افسر کے ہاتھوں قتل ہونے کے صرف دو ہفتے بعد پیش آیا ہے۔

غیر ملکی صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن پولیس کا تشدد اور غیر انسانی رویہ انہیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کی یاد دلاتا ہے۔ بین الاقوامی کارکن طنزیہ انداز میں اسرائیلی فوج کو امریکی پولیس فورسز کے لیے ایک حوالہ اور ٹرینر قرار دے رہے ہیں۔ اس بارے میں غیر ملکی صارفین کے کچھ تبصرے اور تصاویر یہ ہیں۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے پھانسی کے مترادف ہے۔ آپ کے خیال میں ان کی تربیت کون کر رہا ہے۔؟ اسرائیلی فوج ہماری افواج کو تربیت دینے کے لیے یہاں آتی ہے اور کچھ ایجنسیاں وہاں اپنے ایجنٹوں کو "تربیت" کے لیے بھیجتی ہیں۔ بہتر ہے کہ امریکی جاگ جائیں! لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ ایک کہانی اور بیانیہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نے (امریکی امیگریشن سروس) ICE کو دھمکی دی، لہذا اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ رکنا ہوگا۔ یہ بیماری ہے!!!!! اور یقیناً یہ غزہ کی طرح ہے۔ آپ کے خیال میں ہم یہ سب کہاں سے سیکھتے ہیں!؟ میں ایمانداری سے سوچتا ہوں کہ ہمارا ملک ختم ہوچکا ہے اور صیہونیوں نے ہمیں مار ڈالا ہے۔ آئی سی ای ایک اسرائیلی اور مجرمانہ کارپوریشن   ہے۔ اگر آپ دیکھیں کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں کیسا برتاؤ کرتی ہے اور امریکہ میں ICE کیسا برتاؤ کرتا ہے، تو آپ سمجھ جائیں گے کہ ICE کا کیا مطلب ہے اور وہ گروہ کس کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کا تعلق کس سے ہے۔ ٹرمپ شرم کرو۔ ICE پر شرم کرو۔ امریکہ پر شرم آنی چاہیئے، اگر وہ اسرائیلی فوج کے ان تربیت یافتہ قاتلوں کو فوری گرفتار نہیں کرتے تو یہ شرمناک ہے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ اسرائیلی فوج کی یہاں اتنی گہری جڑیں ہیں!???? مینی پولس میں اسرائیلی فوج کب سے کام کر رہی ہے۔؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں اسرائیلی فوج اسرائیلی فوج کی کہ اسرائیلی فوج کیسا برتاؤ کرتا ہے ہے اور

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل