(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں  فتنتہ الھندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی  پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الہندوستان کے3 دہشتگرد ہلاک

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےپنجگور  بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش قراردیا۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 

بھارتی کرکٹر نے پرانی گرل فرینڈ کو ان فلو کردیا،نئی کیساتھ ویڈیو وائرل

وزیراعظم  نے اس آپریشن میں فتنتہ الھندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

شاہد آفریدی کا آئی سی سی کی پالیسیوں پر مایوسی کا اظہار

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور  میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر کہا کہ  پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا بلوچستان میں امن کے قیام کیلئےسکیورٹی فورسز کے لازوال کردار کو  سراہتے ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔  


 
 

مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے سیکیورٹی فورسز گردی کے خلاف دہشت گردی کے گردوں کو

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی