کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے نوری المالکی کی نامزدگی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: "ہم نوری المالکی کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم مسائل و اختلافات کے حل اور ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ عراقی شیعہ "کوارڈینیشن فریم ورک" کی جانب سے نوری المالکی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد، مختلف عراقی حکام اور شخصیات نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے نوری المالکی کی نامزدگی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: "ہم نوری المالکی کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم مسائل و اختلافات کے حل اور ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔" ادھر "ائتلاف العزم" کے سربراہ مثنیٰ السامرایی نے بھی نوری المالکی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس حساس مرحلے پر آئینی راستے پر چلنا اور قومی اتحاد برقرار رکھنا عراق کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوری المالکی کو مبارکباد دیتے ہیں اور کوارڈینیشن فریم ورک کے انتخاب کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم عراق کی خدمت کے لیے مشترکہ اقدام اور اتفاقِ رائے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم گزشتہ چار سالوں کے دوران محمد شیاع السودانی اور ان کی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔

عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا: "ہم 'دولتِ قانون اتحاد' کے سربراہ نوری المالکی کو کوارڈینیشن فریم ورک کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والا دور سیاسی استحکام کی مضبوطی، قومی شراکت داری کے اصولوں کے فروغ اور عراق کے اعلیٰ مفادات کو ترجیح دینے کا سبب بنے گا تاکہ عوام کی ترقی اور سلامتی کی امنگیں پوری ہو سکیں۔" حزب الدعوہ الاسلامیہ نے کوارڈینیشن فریم ورک کی جانب سے نوری المالکی پر اعتماد کے اظہار کو سراہتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کوارڈینیشن فریم ورک نے اس حساس دور میں نوری المالکی کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپ کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام اسلامی اور قومی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے تاکہ ایک ایسی حکومت تشکیل دی جا سکے جو مخلص اور اہل افراد پر مشتمل ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عراق تمام عراقیوں کا وطن ہے اور ملک کی دولت کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے تاکہ معاشی بحران کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کی شب، عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کا حتمی امیدوار نامزد کرنے کی خبر دی تھی۔ اس سے قبل موجودہ وزیراعظم محمد شیاع السودانی نوری المالکی کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ نوری المالکی 2006ء سے 2014ء تک عراق کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ ان کا وہ دور عراق پر امریکی قبضے، 2011ء میں امریکی افواج کے انخلاء اور 2014 میں داعش کے حملوں کی وجہ سے عراق کی تاریخ کا مشکل ترین دور تصور کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کوارڈینیشن فریم ورک نوری المالکی کی کی جانب سے کے سربراہ کرتے ہیں عراق کی کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق