کراچی میں یخ بستہ سرد ہواؤں نے موسم یکسر تبدیل کردیا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کو بہت حفاظتی اقدامات کروائے جائیں جبکہ والدین موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بچوں کو ہرگز نا بٹھائیں۔

پاکستان لیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے صدر پروفیسر وسیم جمالوی نے ایکسپریس کو موجودہ موسم کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا ہے۔ شدید سرد لہر غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے والدین سے کہا کہ صبح کے اوقات میں اسکول جانے والے بچوں کا سر ڈھانپ کر اور گرم کپڑے پہنا کر اسکول بھیجیں۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی نے کہا کہ عام طور پر صبح اور شام کے اوقات میں والدین بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بیٹھا کر اسکول چھوڑتے ہیں۔ اس موسم میں سرد ہوائیں چھوٹے بچوں کو شدید متاثر کرسکتی ہیں کیونکہ موٹر سائیکل پر براہ راست سرد ہوائیں بچوں کے سینے، چہرے، ناک کان کے ذریعے جسم میں داخل ہوتی ہیں جو بچوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں موجود نوازئیدہ بچوں کو اس سخت ترین سرد موسم میں مکمل ڈھانپ کر رکھا جائے اور وہ مائیں جو اپنے نوزائیدہ کو بریسٹ فیڈنگ کراتی ہیں ان کو چاہیے وہ ٹھنڈے یا نارمل پانی سے بھی پرہیز کریں اور پینے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال رکھیں۔ ذرا سے غفلت سے نوزائیدہ کو نزلہ،زکام اور بخار لاحق ہوسکتا ہے۔

پروفیسر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ بچوں اور ضیعف العمر افراد گھروں میں رہیں جبکہ آفس جانے والے اورنوجوان حضرات مکمل گرم کپٹروں کے ساتھ سر ڈھانپ کررکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس موسم میں نیم گرم پانی استعمال کرایا جائے اور بچوں کو گھروں میں ہی رکھا جائے۔ تقریبات میں چھوٹے بچوں کو لے جانے سے گریز کریں کیونکہ رات کے وقت موسم مزید سرد ہورہا ہے۔

ان ماہرین نے بتایا کہ چھوٹے بچوں میں لاپرواہی کی وجہ سے نمونیہ کا مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا احتیاط کریں۔ بریسٹ فیڈ کرانے والی مائیں گھر کے گرم مشروبات استعمال کریں ،کھٹی اشیا سے پرہیز کریں، گھر میں تیار کی جانے والی یخنی ،سوپ کا استعمال کرتے رہیں۔ حلق خشک ہونے کی صورت میں نیم گرم پانی کا استعمال رکھا جائے۔

امراض قلب کے معروف ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی سلو ہو جاتی ہے۔ دل کے مریض اپنے سینے کو سرد ہواؤں سے بچائیں کیونکہ اس موسم میں دل اور دمے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خون میں 40 فیصد پانی شامل ہوتا ہے سرد موسم میں عام طور پر پانی کا استعمال کیاجاتا جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہو جاتی لہذا اس موسم میں نیم گرم پانی کا نارمل استعمال رکھیں۔ دل کے وہ مریض جن کے بائی پاس ہوچکے ہیں اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کریں، سینہ ڈھانپ کر رکھیں، گھر میں واک جاری رکھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیم گرم پانی موٹر سائیکل کا استعمال کی وجہ سے ڈھانپ کر بچوں کو پانی کا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار