پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جس پر بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور ان پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے حارث کو اپنی ٹیم کا ‘ایجنٹ’ قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین نے حارث رؤف کی ٹیم میں عدم شمولیت پر فاسٹ بولر پر جملے کسے اور ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے دوران طیارے گرنے کے اشاروں کا بھی حوالہ دیا۔

ایک صارف نے حارث رؤف کے ڈراپ ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم ایونٹ میں اپنے خفیہ ایجنٹ کو مس کریں گے، وہ وہاں ہمارے لیے تھا جب ہمارے لیے مشکل وقت ہوتا تھا’۔

Haris Rauf!! pic.

twitter.com/t1TGedoj6v

— RVCJ Media (@RVCJ_FB) January 25, 2026

بھارتی ایکس صارفین نے آپریشن معرکہ حق کے دوران بھارتی طیارے گرنے کے واقعے کی نشان دہی کا بھی حوالہ دیا اور ایک صارف نے جسپریت بمراہ کی جانب سے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن کی مختصر ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ‘بالآخر حارث رؤف کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور بمراہ نے گرا دیا’۔

تیجش نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ ‘بھارت کے لیے بڑا نقصان ہے، حارث رؤف کو پاکستانی ٹی20 ورلڈ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ، تللک ورما نے ایشیا کپ 2025 میں ان کا کیریئر باقاعدہ طور پر ختم کردیا، ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں ایم سی جی میں شروع کیا تھا پھر روہت شرما نے ورلڈ کپ 2023 میں’۔

سرکل یونیورس نے لکھا کہ ‘بھارتی فیورٹ حارث رؤف پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ بھارت کو میچ جیتنے میں مدد کی ہے، جب ہم سمجھتے تھے کہ آج پاکستان جیتے گا لیکن وہ آتے اور بھارتی بیٹرز کو چند آسان گیندیں کراتے تھے’۔

Bad News for Indian FANS

India's favourite HARIS RAUF DROPPED FROM THE T20 WORLD CUP TEAM OF PAKISTAN.

BCz he always helped team #India to win the match, where we think that today Pakistan won, but he come & bowled some juicy delivers to Indian batters.
????????????????#HarisRauf pic.twitter.com/9mkymVihjt

— sports news (@CricUniverse7) January 25, 2026

ایک صارف نے لکھا کہ آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران پانی کے وقفےمیں پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کو منتخب نہیں کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کا طیارہ کریش کرچکا ہے۔

بھارتی کرکٹ مداحوں میں بنگلہ دیش کے احتجاج کا بھی ذکر کیا اور ہٹمین ہٹس نے لکھا کہ ‘پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے’۔

ستیا پرکاش نے کہا کہ ‘حارث رؤف نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کردیا’۔

Haris Rauf boycotted the T20 World Cup in support of Bangladesh. pic.twitter.com/Hxp9qbUmRV

— Satya Prakash (@_SatyaPrakash08) January 25, 2026

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید نے حارث رؤف کو ٹیم سے باہر کرنے کے سوال پر جواب دیا کہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ ٹیم کس کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے اور وہاں کمبی نیشن بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کافی عرصے سے پاکستان کی طرف سے کھیل رہے ہیں لیکن ماضی قریب میں دیکھیں تو ایک مختلف کمبی نیشن بن رہا ہے تو کنڈیشنز کو دیکھ کر اور چونکہ سری لنکا میں زیادہ میچز ہو رہے ہیں تو وہاں آپ کی بہترین کمپوزیشن کیا ہوسکتی ہے، اس کو مدنظر رکھ کر یہ ٹیم بنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں سابق کپتان بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حارث رؤف اور بابراعظم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی20 ورلڈ کپ حارث رؤف کو نے لکھا کہ بھارت کے کے دوران

پڑھیں:

پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔

PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus

Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026

اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت