اگلے دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پی ایم ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ اگلے 2 روز کے دوران ناران، کاغان، دیر، سوات، کلام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق 26 اور 27 جنوری کو ملک کے بالائی حصوں میں شدید برفباری کا امیان ہے۔ اس دوران سڑکیں بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ پی ایم ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ اگلے 2 روز کے دوران ناران، کاغان، دیر، سوات، کلام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں راستے بند ہونے یا پھسلن جیسے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہان ہے کہ اس دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان بھی ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے دو روز کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اضافی احتیاط برتیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی نظام آج رات (اتوار) سے جنوبی مغربی بلوچستان کو متاثر کرے گا اور پیر سے ملک کے مغربی و بالائی حصوں میں اثر دکھائے گا، جس سے ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات روز کے دوران کا امکان ملک کے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی