کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت کیا رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب شہر میں آج بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 20 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ ہوا، سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔