Jasarat News:
2026-07-24@01:08:39 GMT

سانحہ گل پلازہ پر حبیب جنیدی کے مطالبات

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے ایک بیان میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مالی امداد اور متاثرہ تاجروں کے کاروبار کی بحالی کے لیے مکمل سپورٹ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی توجہ ان کارکنان اور مزدوروں کی حالت زار کی جانب مبذول کروائی ہے جو کہ شاپنگ سینٹر میں دکانداروں کے معاون اسٹاف، سیلز مین، صفائی ستھرائی عمارت کی مینٹینس کی دیکھ بھال کے عملے ، سامان ڈھونے والے عملے وحفاظتی عملے کے طور پر کام کرتے تھے۔ عمارت کی تباہی کے ساتھ ہی ان کا روزگار اور مستقبل بھی تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ذمہ داران اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کڑے وقت میں ان مظلوموں کی داد رسی کے لیے سامنے آئیں کہ جن کا اب کوئی پرسان حال نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر ایک سروے کے ذریعے مختلف نوعیت کے فرائض ادا کرنے والے کارکنان اور مزدوروں کی تعداد کا تعین کیا جائے جن کا روزگار گل پلازہ سے منسلک تھا اور ان کے لیے بھی معقول امدادی رقم کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرسکیں۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان