پہلے 88 لاشوں کا جواب، پھر سیاست: گورنر، صرف تشہیر مقصد: ترجمان سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سانحہ گل پلازہ کے شہید آفتاب کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا ہے تو ہم تیار ہیں لیکن پہلے 88 لاشوں کا جواب دیا جائے، کچھ بولتا ہوں تو ترجمانوں کا بیان آجاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر بات نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ مٹی ڈالو دوسرے سانحے کا انتظار کرو، 47 سال پہلے والی لیز نکال لی لیکن یہ نہیں پتہ چل رہا کہ آگ کیسے لگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں مقدمہ عوام میں لے کر آؤں گا، ٹیکس کے پیسوں سے پیسے دے رہے ہو، کون سا اپنی جیب سے دے رہے ہو، سانحہ گل پلازہ میں جو شہید ہوا اس کے بچوں کی تعلیم کی ذمے داری لیتا ہوں۔ جتنے لواحقین ہیں ان کے گھر جاؤں گا، میرے پاس سوٹ کیسز ہیں جن میں ثبوت ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں بن رہا، گھر کا چولہا نہیں جل رہا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں اپنی جیب سے پیسے دینے کا اعلان کریں، میرے ملک کا حصہ لاہور ہے، وہاں انتظامیہ پرفارم کر رہی ہے، یہاں کچھ ہو ہی نہیں رہا، آپ مشورہ کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔ دریں اثناء ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کے بیان پر کہا کہ گورنر سندھ کہتے ہیں کہ گل پلازہ کے سانحے کی جگہ کام نہیں ہو رہا تھا، اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کام صرف ہیڈ لائنز میں آنا اور اپنی تشہیر کرنا ہے۔ وفاقی حکومت سے کیا امداد لی گئی، اس پر گورنر آج تک کچھ نہیں بتا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ گل پلازہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔