data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کیپیٹل پریمیئر لیگ کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ سٹرائیکر کی ٹیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے جس میں کمیونٹی اکابرین ، سمیت کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپیٹل پریمیئرکے چیئرمین منیر احمد شاد اور سندھ سٹرائیکر کی اونر تسنیم فاروق رحمانی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد نوجوان نسل، اور خاص طور پر وہ کھلاڑی جو ( پی ایس ایل) میں شامل نہیں ہو سکتے، ان کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا اور سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ منیر شاد کا مزید کہنا تھا کہ عملی منصوبہ بندی کے ذریعے جلد مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مثبت مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکیل کیانی، میر عالم خان , ڈاکٹر شمشیر , احسن عباسی، ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او، ندیم بابر اور کامران قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنائیں گے سعودی عرب میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی مشترکہ ٹریننگ پروگرامز ، باہمی دوروں اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں سندھ اسٹرائیکرز اور کیپٹل پریمیئر لیگ کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل