سعودیہ میں منشیات کی خرید وفروخت کے 2 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سعودی عرب میں منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، جس کے تحت دو مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے منشیات کی خرید و فروخت کے جرم میں ملوث دو افراد کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی۔ سزائے موت پانے والے مجرموں کی شناخت ناصر بن صقر اور حسن بن عابد کے نام سے ہوئی ہے، جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے سنگین الزامات ثابت ہوئے تھے۔
میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت تمام قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کی گئی اور اعلیٰ عدالتوں سے بھی فیصلے کی توثیق کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کے جرائم کو انتہائی سنگین تصور کیا جاتا ہے اور اس سے قبل بھی ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جا چکی ہیں۔ سعودی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد معاشرے کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔