بیان کے مطابق، ایک وسیع تر امریکی صیہونی منصوبے کا ایک حصہ جو ایران کے سیکیورٹی اداروں کی تیاری اور عوام کی بیداری کی وجہ سے ناکام ہو گیا، اس میں 10 بیرونی انٹیلی جنس سروسز پر مشتمل ایک "کمانڈ روم" کی تشکیل شامل تھی۔ اس کمانڈ روم کو 12 روزہ جنگ کے فوری بعد ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے انٹیلی جنس ادارے نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ پرتشدد اور دہشت گردانہ فسادات کی منصوبہ بندی 10بیرونی انٹیلی جنس سروسز کے ایک مشترکہ کمانڈ اسٹرکچر نے کی تھی، جو جون 2025ء کی 12 روزہ جنگ میں اپنی اسٹریٹجک شکست کے بعد امریکی صیہونی سازش کا حصہ تھے۔ ایک بیان میں سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس ادارے نے وضاحت کی کہ یہ دہشت گردانہ واقعات جون 2025ء کی 12 روزہ جنگ کے تسلسل میں ڈیزائن کیے گئے تھے اور دشمن کی تزویراتی ناکامیوں کے زیرِ اثر جلد بازی میں انجام دیے گئے۔ بیان کے مطابق، ایک وسیع تر امریکی صیہونی منصوبے کا ایک حصہ جو ایران کے سیکیورٹی اداروں کی تیاری اور عوام کی بیداری کی وجہ سے ناکام ہو گیا، اس میں 10 بیرونی انٹیلی جنس سروسز پر مشتمل ایک "کمانڈ روم" کی تشکیل شامل تھی۔ اس کمانڈ روم کو 12 روزہ جنگ کے فوری بعد ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے کہا کہ اس کمانڈ روم سے حاصل شدہ دستاویزات اور انٹیلی جنس معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دشمن کا آپریشن تین مقاصد پر مبنی تھا۔

پہلا اندرونی بدامنی کو ہوا دینا، دوسرا مسلح گرہوں کی عسکری تحریکوں کو فعال کرنا اور تیسرا مقصد ان تمام اقدامات کے ذریعے ایران میں ایک وجودی خطرے کی صورتحال ییدا کرنا۔ بیان میں کہا گیا کہ سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس ادارے نے ممکنہ خطرات اور بدامنی کی حد، گہرائی اور شدت کو روکنے اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے جوابی اقدامات اور انٹیلی جنس آپریشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ بیان میں نوٹ کیا گیا کہ اندرونی بدامنی اور گروہی عسکریت پسندی کے ستونوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنل منصوبے نافذ کیے گئے، جس کے نتیجے میں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، سیکیورٹی مخالف نیٹ ورکس سے وابستہ سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل مین آئی، سینکڑوں غیر قانونی ہتھیاروں کو ضبط کیا گیا، غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کرنے والے نیٹ ورکس کے درجنوں ارکان کی شناخت ہو گئی۔ بیان میں حالیہ بدامنی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کی ہائبرڈ وارفیئر کا ایک کمزور اور نئے سرے سے ڈیزائن کردہ ورژن قرار دیا گیا، جس کا مقصد ایران کے قومی اتحاد، علاقائی سالمیت اور شناخت کو نقصان پہنچانا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس سروسز سپاہ پاسداران ایران کے کا ایک

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار