اسرائیل ایران پر حملے کے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں ہے، تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ کوئی متبادل راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے، جو خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر اس قسم کا کوئی اقدام کیا گیا تو مشرقِ وسطیٰ مزید عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا اور حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ ایران کے دوران، بحیثیت ایک دوست ملک، انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ تمام معاملات پر کھل کر گفتگو کی اور اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :