اسحاق ڈار کا دورہ امارات، ترک ایرانی ہم منصب سے رابطہ: اقوام متحدہ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ، ایران
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے موقف کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم، حکومت اور عوام پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دبئی میں ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خاص طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے آپریشنز اور مستقبل کی ترقی سے متعلق دیرینہ امور کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تصالات کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور پی ٹی سی ایل میں اتصالات کی سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر مشاورت کی گئی۔ دونوں فریقین نے پی ٹی سی ایل سے متعلق دیرینہ مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے بقایا معاملات کو فوری طور پر نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دینے پر پاکستان سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے خلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کر کے جرات مندانہ اقدام کیا۔ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے یو این انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیکر ایران کے حق میں اصولی موقف اختیار کیا۔ ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اصولی کردار کو قابل تحسین قرار دیا ۔ ایرانی سفیر کے مطابق 12 روزہ جارحیت، بیرونی حمایت یافتہ ہنگامے اور عالمی اداروں کے غلط استعمال کی کوششیں ناکام ہوئیں اور ایران کے خلاف سیاسی اور بلا جواز اقدامات کو تیسری مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت انصاف، انسانی حقوق، کثیرالجہتی نظام اور قومی خودمختاری سے وابستگی کی عکاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس اصولی اور مستقل حمایت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ڈیووس اجلاس کے بعد پیشرفت کا جائزہ لیا اور خطے میں اہم اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ عراقچی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت اور پاکستان کے عوام کی تعریف بھی کی۔ محمد اسحاق ڈار نے دبئی میں چیئرمین اتصالات جاسم محمد بو عطابہ الزعابی اور ابو ظہبی کے محکمہ خزانہ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتصالات کے پاکستان میں جاری منصوبوں اور زیر التواء امور بشمول پی ٹی سی ایل میں اس کے شیئرز پر بھی گفتگو ہوئی۔ نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ نے حکومت پاکستان کے عزم پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے اور شراکت دار ممالک کی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے پاکستان میں پی ٹی سی ایل سرمایہ کاری پر پاکستان کہ پاکستان پاکستان کے میں ایران کے خلاف کیا گیا
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔