WE News:
2026-07-24@05:56:36 GMT

فلپائن میں کشتی 350 مسافروں سمیت ڈوب گئی، ریسکیو آپریشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

فلپائن میں کشتی 350 مسافروں سمیت ڈوب گئی، ریسکیو آپریشن جاری

فلپائن کے جنوبی علاقے میں پیر کی صبح ایک مسافر بردار فیری کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 28 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 350 سے زائد افراد سوار تھے۔

کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق ایم وی ٹرشا کرسٹن 3 نامی بین الاضلاعی کارگو اور مسافر فیری زامبوانگا شہر سے سولو صوبے کے جزیرہ جولو جا رہی تھی کہ آدھی رات کے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوکر ڈوب گئی۔ کشتی میں 332 مسافر اور 27 عملے کے افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: منوڑہ کے قریب کشتی کو حادثہ، 6 افراد بچالیے، 4 کی تلاش جاری

فیری اچھے موسم میں باسیلان صوبے کے جزیرہ گاؤں بالُک بالُک سے تقریباً ایک بحری میل کے فاصلے پر ڈوبی، جہاں ابتدائی طور پر بیشتر زندہ بچ جانے والوں کو منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے جہازوں، نگرانی طیارے، فضائیہ کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور مقامی ماہی گیروں کی کشتیوں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

باسیلان کے گورنر مجیو ہاتامن کے مطابق کئی زخمی مسافروں اور دو لاشوں کو صوبائی دارالحکومت اسابیلا منتقل کیا گیا، جہاں ایمبولینسیں اور طبی عملہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیے: گیمبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتا

کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 316 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ کم از کم 15 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ فیری کے ڈوبنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق روانگی سے قبل کشتی کو کلیئر کیا گیا تھا اور اوورلوڈنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فلپائن کشتی حادثہ مسافر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلپائن کشتی حادثہ مسافر کوسٹ گارڈ کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری