پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بازار حصص میں کاروباری ہفتے کا آغاز آج 1288 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 455 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیںپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو دہائیوں کی تاریخ ساز ترقی، سرمایہ کاری کیلیے روشن مستقبل کی نوید
بعد ازاں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد کے نتیجے میں 1355 پوائنٹس کی مجموعی تیزی کے ساتھ پی ایس ایکس کا کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 522 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک ایکسچینج میں جزوی مندی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک پوائنٹس کی
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی