پیر کی شام سے منگل کی شام تک مری میں برفباری کی پیشن گوئی ، رات کی برفباری اور بلیک آئس سے بچاؤ کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے10 نکاتی ایڈوائزری جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
پیر کی شام سے منگل کی شام تک مری میں برفباری کی پیشن گوئی ، رات کی برفباری اور بلیک آئس سے بچاؤ کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے10 نکاتی ایڈوائزری جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز
مری (سب نیوز)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری، ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے پیر کی شام سے منگل کی شام تک ملکہ کوہسار اور گردونواح میں شدید برفباری اور برفانی طوفان کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ہنگامی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ڈی پی او مری نے سیاحوں اور شہریوں کو رات کے وقت سفر سے مکمل گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی میں گرنے سے سڑکوں پر موجود برف “بلیک آئس” (شیشے جیسی سخت تہہ) میں بدل جاتی ہے، جس پر گاڑی کے بریک کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اندھیرے اور دھند میں ریسکیو آپریشن اور برف ہٹانے والی مشینری کا کام کرنا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق، ٹائروں پر ‘سنو چین’ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او نے تاکید کی کہ سیاح روانگی سے قبل فیول ٹینک فل رکھیں اور گاڑی کے بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کی فٹنس یقینی بنائیں۔ برف والی سڑکوں پر رفتار انتہائی کم رکھنے اور اگلی گاڑی سے 50 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر استعمال کرتے وقت آکسیجن کی کمی سے بچنے کے لیے شیشے ایک انچ کھلے رکھیں اور شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر پارکنگ سے مکمل گریز کریں تاکہ برف ہٹانے میں رکاوٹ نہ ہو۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرازبکستان اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کا نئے سرے سے آغاز ازبکستان اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کا نئے سرے سے آغاز نئی دہلی میں قاتل حسینہ کو خطاب کی اجازت دینابنگلادیشی عوام کی توہین ہے، بنگلادیشی وزارت خارجہ بدقسمتی سے چچا آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹیز بھی ہائبرڈ ہو گئیں ، ایمل ولی خان بھارت کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، برطانوی میڈیا کی رپورٹ ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ کرنے والا افغانی نکلا،مقدمہ درج اسرائیل ایران پر حملے کے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ کا بڑا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رضا تنویر ڈی پی او کی شام کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔