شاندار خدمات کے بعد امریکی فوجی کتا ڈوگلز ریٹائر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
ریٹائر ہونے والے کتے ڈوگلز نے امریکی فوج کے ہمراہ 8 سال خدمات انجام دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج میں “چار ٹانگوں والا فائٹر “ ڈپارٹمنٹ ہے، اس ڈپارٹمنٹ میں کتے ڈوگلز نے 8 سال خدمات انجام دی ہیں۔
فوج سے منسلک رہ کر ڈوگلز اقوام متحدہ سے لیکر عراق میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں، دوران ملازمت دھماکا خیز مواد کی تلاش میں سرگرداں رہا۔
ڈوگلز نے اپنے ہینڈلر سارجنٹ جسٹن پیٹن کے ساتھ خدمات انجام دیں۔
چند سال پہلے ڈوگلز کی مہنگا چشمہ پہنے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔
امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والا کتا ڈوگلز ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہینڈلر اور اس کے خاندان کے ساتھ ریٹارئرڈ زندگی گزارے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خدمات انجام امریکی فوج
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔