بھارتی فورسز نے لاوے پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
پولیس کے ایک افسر نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کی یہ کارروائی علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات پر شروع کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مضافاتی علاقے لاوے پورہ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسزنے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ۔ پولیس کے ایک افسر نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کی یہ کارروائی علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات پر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اور ایجنسیوں کی مزید نفری بھی علاقے میں طلب کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔