مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آنے کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔
معاشی حلقوں میں اس اجلاس کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ سرمایہ کار اور تاجر پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آ سکتی ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ گزشتہ مانیٹری پالیسی جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 10.
ماہرین کے مطابق افراط زر اسٹیٹ بینک کے مقررہ اہداف کے اندر رہنے کے باعث شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، جس پر آج کے اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پالیسی ریٹ گزشتہ چار برس سے دہرے ہندسوں میں رہا ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آتی ہے تو اس سے معیشت کی بحالی اور استحکام کی جانب واضح پیش رفت کا پیغام ملے گا، جب کہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے رجحان میں بھی اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی