گینگ آف عزیزآباد کے گٹکا ماوا کوڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ بھی قابو نہ پاسکے
طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی ، جنید کے گٹکا ماوا کی فروخت جاری

(رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ عزیزآباد’ کرپٹ ایس ایچ او تبدیل پر جرائم بدستور جاری انتظامیہ فیل، گینگ آف عزیزآباد کے گٹکا ماوا کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ بھی قابو نہ پاسکے، علاقے میں لاکھوں روپے ہفتے کے عوض کیبنوں پر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید کا گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت جاری۔ علاقہ ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل آئی جی سندھ کے احکامات پر کرپٹ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کو معطل کر دیا گیا جس کی جگہ تھانہ عزیزآباد کے سب انسپیکٹر تصدق کو ایس ایچ او تھانہ عزیزآباد کا عارضی چارج دے دیا گیا بعد ازاں تھانہ عزیزآباد میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کر دی گئی اور اسی طرح کچھ روز قبل ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی بھی مینجمنٹ کورس پر روانہ کر دیے گ? اور انکی جگہ اضافی چارج ڈسٹرکٹ سینٹرل کا ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستہوئی کو دے دیا گیا، علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی کی تبدیلی کے بعد بھی علاقہ عزیزآباد میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت بدستور جاری ہے، عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکے ماوا ڈیلر اول نمبر طاہر عرف بوبی اور اس کے خاص کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی اور دیگر شامل ہیں جب کہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور اس کا خاص کرندہ جنید اور دیگر اب بھی آزاد ہیں اور دھڑلے سے بلاخوف علاقہ عزیزآباد کی مختلف کیبنوں پر گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کر رہے ہیں، تھانہ ہیڈ محرر ارشد اور نئے آنے والے بیٹر گٹکا ماوا ڈیلروں سے ہفتہ لاکھوں روپے لے رہے ہیں کارروائی نہ کرنے کے غرض سے، تھانہ ذرائع کے مطابق یہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیزآباد، حسین آباد کی حدود میں 15 سے 16 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ تین لاکھ روپے دیتا تھا جبکہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ علاقہ عزیزآباد کی حدود میں 10 سے 12 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں بھی 3 لاکھ روپے تھانہ عزیزآباد ہیڈ محرر ارشد اور تھانہ بیٹر کو دیتے ہیں جو آگے اوپر تک پہنچاتے ہیں، اس کے علاوہ یہ دونوں سماج دشمن عناصر دیگر محکموں کے اہلکاروں اور ضمیر فروشوں کو بھی ہفتہ پہنچاتے ہیں، علاقہ مکین عزیزآباد کا مزید کہنا ہے کہ افسوس کہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ جو کہ گٹکا ماوا ٹاسک فورس انچارج ہوتے ہوئے بھی تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے نظر نہیں آرہے اور نہ ہی اضافی چارج لینے والے ایس ایس پی ویسٹ بھی ان کے خلاف کارروائی کرتے دکھائی دیے اس حوالے سے مسلسل ثبوتوں (ویڈیو، تصاویر) کے ساتھ علاقہ عزیزآباد کی خبریں بھی شائع کی جارہی ہیں اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے، علاقہ عزیزآباد مکینوں کا کہنا ہے کہ جس طرح آئی جی سندھ نے کرپٹ ایس ایچ او تھانہ عزیزآباد وقار قیصر کو عزیزآباد تھانے سے معطل کیا اسی طرح تھانہ عزیزآباد بیٹر کو، ہیڈ محرر ارشد اور عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، نعیم فرکی، آصف نیاپو، نعمان بندانی، جنید اور دیگر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کی فیکٹریوں میں بننے والے گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عزیزا باد کی حدود میں ا باد کی حدود میں سپلائی اور فروخت علاقہ عزیزا باد تھانہ عزیزا باد ایس ایس پی ویسٹ گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی عمیر عرف ببلو گٹکا ماوا کی ایس ایچ او نعیم فرکی کیبنوں پر کی سپلائی

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا