data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے میں ایک افسوسناک بحری حادثے کے نتیجے میں مسافر کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں 359 سے زائد افراد کو لے جانے والی مسافر بردار کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 28 مسافر تاحال لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوبی صوبے باسیلان کے قریب اس وقت پیش آیا، جب مسافر کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو کی جانب روانہ تھی، کشتی میں مسافروں اور عملے کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 359 افراد سوار تھے، کشتی میں کل 332 مسافر اور عملے کے 27اہلکار سوار تھے۔

فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے 316 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، جن میں متعدد مسافر شدید ذہنی اور جسمانی صدمے کی حالت میں تھے، لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے متاثرہ علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسافر کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے، جس کے باعث سمندری لہروں کے دباؤ میں آ کر کشتی کا توازن برقرار نہ رہ سکا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر کوسٹ گارڈ اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موجود ہیں، جو لاپتا مسافروں کی تلاش کے ساتھ ساتھ زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

فلپائنی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ حادثے نے ایک بار پھر ملک میں بحری سفر کے دوران حفاظتی انتظامات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مسافر کشتی کے مطابق

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک