کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام لگا کر سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کا حکم 3 ہفتے کیلیے معطل کردیا۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام لگا کر سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار پی ایس او کے وکیل عاصم اقبال ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کا الزام غلط ہے، 2012 سے زمین خریدی ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ سیل کرنے سے پہلے درخواستگزار کو صفائی کا موقع نہیں دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا پٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم 3 ہفتے کے لیئے معطل کردیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے پٹرول پمپ سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹرول پمپ بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی کی زمین پر ڈپٹی کمشنر پٹرول پمپ سیل کرنے کرنے کی

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا