پیپلزپارٹی 18 برس سے برسراقتدار ،مسئلہ وسائل کی کمی نہیں،نااہلی بدانتظامی و کرپشن ہے،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے گزشتہ روز آتشزدگی کا شکار گل پلازہ میں ایک ہی گھر کے شہید ہونے والے 6افراد میں سے چار کی شناخت کے بعد دہلی کالونی عید گاہ گراؤنڈ میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی و دیگر ہمراہ موجود تھے ۔بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت گزشتہ 18 برس سے اقتدار میں ہے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام متعلقہ ادارے انہی کے ماتحت ہیں۔ ان کے پاس وسائل کی کمی نہیں، اصل مسئلہ نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن ہے۔ اگر حکمرانوں میں عوام کو تحفظ دینے کی نیت اور ارادہ موجود نہیں ہوگا تو ایسے سانحات بار بار ہوتے رہیں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کو جینے کا حق دلانے کے لیے یکم فروری کو شارع فیصل پر عظیم الشان ’’جینے دو کراچی کو‘‘مارچ کرے گی۔ کراچی کے عوام بڑی تعداد میں نکلیں گے اور ظالم حکمرانوں سے اپنے بنیادی حق کے حصول کا مطالبہ کریں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھ رہی ہے اور ہر سطح پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم آج چار شہداء کے جنازے اٹھا رہے ہیں، لیکن 9دن گزرنے کے باوجود کئی خاندان آج بھی اپنے پیاروں کی لاشوں یا باقیات کے منتظر ہیں۔ یہ صورتحال کراچی کے ساتھ بدترین ظلم ہے۔ نہ لوگوں کی جان محفوظ ہے اور نہ مال۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ آج سوال یہ ہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کہاں تھی؟ فائر الارم سسٹم کیوں ناکام ہوا؟ اور حفاظتی ایس او پیز پر عمل کیوں نہیں کرایا گیا؟امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گزشتہ 16سال میں شہر کراچی میں آتشزدگی کے 2ہزار سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمرانوں نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔ نہ بلڈنگ قوانین پر عمل درآمد کرایا گیا، نہ تجارتی مراکز میں ایمرجنسی ایگزٹ راستے بنائے گئے، جس کا نتیجہ آئے روز قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔آج بھی متاثرہ خاندان ایدھی سینٹر اور مختلف سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ کسی سے کہا جا رہا ہے کہ سرٹیفکیٹ لائیں، کسی سے دیگر دستاویزات مانگی جا رہی ہیں، جبکہ غم زدہ خاندانوں کے لیے یہ سب کچھ ناقابل برداشت ہے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور شہر کراچی کو آئندہ ایسے دلخراش سانحات سے محفوظ رکھے اوراہلِ کراچی کی جان و مال کی حفاظت فرمائے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گزشتہ روز آتشزدگی کا شکار گل پلازہ میں ایک ہی گھر کے شہید ہونے والے 6افراد میں 4کی شناخت کے بعد دہلی کالونی عیدگاہ گرائونڈ میں نماز جنازہ میں شرکت جبکہ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کراچی کے
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔