جماعت اسلامی گھوٹکی کے تحت نئی ممبر شپ مہم کا آغاز کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے تحت نئی ممبرشپ مہم کا آغاز کردیا گیا جس کا سلوگن ” گھوٹکی لا وارث نہیں” ھے، اس سلسلے میں میرپور ماتھیلو سٹی میں بھٹائی چوک پر صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع گھوٹکی علی حسن منصوری کی زیر سرپرستی ممبر شپ کیمپ لگایا گیا، جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے رھنما ، سندھی اردو ادب کے کالم نگار اور رٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سردار احمد تبسم گڈانی نے مہم اور جدوجھد کی حمایت کی بھرپور حمایت کرتے کہا ھے کہ ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ کا منفرد بے مثال ضلع ہے جو بیک وقت صنعت سے مالا مال ہے اور زراعت میں بھی شاندار ضلع ہے مگر یہاں کے عوام محرومیوں کا شکار ھیں، ضلع گھوٹکی میں ان گنت قدرتی وسائل موجود ہیں جس کے تحت ملٹی نیشنل کمپنیاں تک موجود ہیں، پورے ایشیا کی کھاد کی سب سے بڑی فیکٹری بھی ضلع گھوٹکی میں موجود ھے، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دینا والا ضلع گھوٹکی ہے ۔مگر ضلع گھوٹکی کی عوام کو روز گار نہیں ہے غریب عوام کے لیے معیاری تعلیم نہیں ہے ضلع میں پانچ ہیڈ کواٹر تحصیل ہسپتال ہیں مگر سب کے سب ریفر سینٹر بن چکے ہیں ضلع گھوٹکی کے عوام کو امن حاصل نہیں ھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی گھوٹکی کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔