فیصل آباد؛ خاوند کو قتل کروانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں خاوند کو قتل کروانے والی اسکی بیوی نکلی، پولیس نے ملزمہ اور آشنا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے شوہر کو قتل کروا کر ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت وردہ اور ملزم آشنا کی شعبان کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او مظفر کھوکھر جڑانوالہ کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جلد پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔